ارشد شریف کے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کے اعلان پر پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا

ارشد شریف کے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کے اعلان پر پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی ، رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

علی حیدرزیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا ۔ وقت مقرر میں جواب جمع نہ کرانے پر فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔

اس سے قبل جب علی زیدی نے پریس کانفرنس کرنے پر فیصل واوڈا سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے جواب دیا کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ اُن کو جواب دیا جائے ۔

گزشتہ روز فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا ، بتاتا رہا ، نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص ، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک کو نقصان ، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی ۔ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے ۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤنگا ۔

مصنف کے بارے میں