ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید ہوگئے

 ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید ہوگئے

 ڈیرہ اسماعیل خان:  پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے  تبادلے  میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ، شہادت پانے والوں میں   نائیک ساجد حسین عمر 33 سال، سکنہ خوشاب اور سپاہی محمد اسرار عمر 26 سال، ساکن اٹک  شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  درازندہ میں پاک فوج کے اہلکاروں نےدہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ساجد حسین عمر 33 سال، سکنہ خوشاب اور سپاہی محمد اسرار عمر 26 سال، ساکن اٹک  شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک  پاک فوج کا آپریشن جا ری ہے۔

مصنف کے بارے میں