عمران خان 14 سال سے حکمران ہیں، کارکردگی پوچھو تو اداروں پر تنقید شروع کردیتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے: مریم اورنگزیب 

عمران خان 14 سال سے حکمران ہیں، کارکردگی پوچھو تو اداروں پر تنقید شروع کردیتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے: مریم اورنگزیب 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ چار برس تک حکمران رہے اور دس سال تک خیبرپختونخوا میں حکمران رہے تو کچھ تو اپنی کارکردگی پر بات کریں۔انہیں اداروں پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان سنہ 2014 میں عمران خان امپائر کی انگلی سے کنٹینر پر کھڑے تھے اور اب جب اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونا پڑ رہا ہے تو غوطے کھا رہے ہیں اور اداروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  وہی جملے، وہی باتیں، وہی کنٹینر، کچھ تو اپنی کارکردگی پر بولو۔عمران خان نے پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو خراب کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنے دور حکمرانی میں پاکستان کا سری لنکا جیسا حال کر دیا ہے جبکہ اب وہ اپنے لانگ مارچ سے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا جس کا انڈین میڈیا میں بہت چرچا ہوا۔

مصنف کے بارے میں