"اسلحہ اور بندے لے کر اسلام آباد کی سرحد پر پہنچیں" علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک 

سورس: Twitter

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو ریلیز کی ہے ۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور ایک شخص کو کہتا ہے کہ آپ اسلحہ اور بندے لے کر اسلام آباد کی سرحد پر پہنچیں۔ 

رانا ثناءالّٰلہ نے اپنی نیوز کانفرنس میں علی امین گنڈاپور کی آڈیو چلا دی  جس میں وہ ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی بات کر رہے ہیں ۔ دونوں شخصیات لانگ مارچ کی پلاننگ کرتی سنی جاسکتی ہیں۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے محسنوں کو اس لانگ مارچ کا حصہ نہ بننے دیں ۔ لاہور کے شہریوں نے اس لانگ مارچ کو بری طرح مسترد کیا ہے۔ کچھ لوگوں کو عمران خان نے گمراہ کیا ہوا ہے۔ گجرات میں بھی فساد وفتنہ کے لیے بندوقیں اور بندے جمع ہورہے ہیں۔ 

 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مسلح لوگ شامل تھے۔  کے پی کے کی حکومت کو تنبہیہ کرتا ہوں ان بندوں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔ حکومت اور قوم کی ذمہ داری ہے گنڈا پور کی اس آڈیو گفتگو پر ایکشن لیا جائے۔  عمران خان جمہوریت کو تسلیم نہیں کرتا۔ عمران خان ملک کو فتنہ وفساد سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیا عمران خان کے بندے بندوقوں سے امن مارچ کرینگے؟ عمران کس منہ سے کہہ رہا ہے کی مارچ پرامن ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں