یوٹیوب میں چٹکی زوم کی سہولت کا اضافہ

یوٹیوب میں چٹکی زوم کی سہولت کا اضافہ

   یوٹیوب  نے ایپ کے ڈیزائن، رسائی اور سہولیات میں کئی اہم  تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   یوٹیوب انتظامیہ  نےایپ کے ڈیزائن، رسائی اور  سہولیات میں کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایک اہم تبدیلی پنچ زوم یعنی چٹکی سے زوم کرنا ہے،   پنچ ٹو زوم آپش  انسٹاگرام سے ملتا جلتا ہے جس میں  تصاویر  کو بڑا یا واضح کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب  میں  اس  فیچر سے  ویڈیو اسکرین کے مخصوص گوشوں کو زوم کرکے تفصیل سے دیکھا جاسکے گا۔ 

دوسر ی تبدیلی سے کسی ویڈیو  کو بار بار دیکھنے میں مدد ملے گی  اس کیلئے  بس آپ ویڈیو کے اس حصہ جس کو آپ دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں سوائپ  کریں  جس کے بعد کئی اہم تھمب نیل چھوٹی تصاویر کی صورت میں ظاہر ہوں گے  یہ تھمب  نیل ویڈیو کے درست مقام  کے انتخاب میں آسانی فراہم کریں گے۔

 یوٹیوب کی جانب سے امبیئنٹ موڈ بھی متعارف  کرایا گیا  ہے  یہ الگورتھم اسکرین کے پس منظر کے لحاظ سے ویڈیو کو  تبدیل کردیتا ہے جس سے ویڈیو میں صارف کی دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ  شیئر، لائک، ڈاؤن لوڈ اور دیگر اقسام کےبٹن کے ڈیزائن  اور  ہیش ٹیگ کا رنگ نیلے سے سفید کرنے  کے  آپشنز بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

  واضح  رہے یہ تبدیلیاں فی الحال پریمیئم اکاؤنٹ  پر   کی گئی ہیں لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ  جلد ہی یہ  فری اکاؤنٹس پر بھی دستیاب ہو ں گیں ۔