جنوبی کوریا: ہالوین تہوار میں بھگدڑ مچنے سے146 افراد ہلاک ،150 زخمی

جنوبی کوریا: ہالوین تہوار میں بھگدڑ مچنے سے146 افراد ہلاک ،150 زخمی
سورس: Twitter

سیئول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہالویِن فیسٹیول کے دوران بھگدڑ مچنے سے 146افراد ہلاک اور 150 دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ فائر اسٹیشن کے سربراہ چوئی سَنگ بیئوم کے مطابق یہ واقعہ تقریبا 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ ہالویِن ایونٹ کے دوران تنگ گلی میں بڑی تعداد میں لوگ گر گئے۔  ریسکیو کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نیشنل فائر ایجنسی کے حکام مون ہیان جو نے بتایا کہ علاقے میں اب بھی افراتفری کی صورتحال ہے، ہم زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر یون سُک یئول نے سینئر ساتھیوں کے ہمراہ ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہنگامی طبی ٹیموں کو علاقے میں بھیجنے کے احکامات دیے۔ واقعے کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں