عماد وسیم پر الزامات لگانے والی لڑکی تصویر منظر عام پر آگئی

عماد وسیم پر الزامات لگانے والی لڑکی تصویر منظر عام پر آگئی

لاہور : قومی کرکٹر عماد وسیم پر الزامات لگانے والی افغان لڑکی کی اصل تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ یہ تصاویر لندن کے علاقے ویسٹ ڈریٹن میں لی گئیں ہیں۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق افغان نژاد ڈچ خاتون کا کہناہے کہ عماد وسیم نے ان کے ساتھ غلط بیانی کی اور شادی کا جھانسہ دیا تاہم وہ صرف اتنا چاہتی ہیں کہ کھلاڑی ان سے معافی مانگے۔


عماد وسیم نے تصاویر کو فوٹو شاپ قرار دیا تھا اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عماد وسیم خاتون کے ساتھ چل رہے ہیں جبکہ ہوٹل میں بھی وہ آگے آگے چل رہے ہیں اور افغان خاتون پیچھے چلتی ہوئی ویڈیو بنا رہی ہے۔افغان خاتون کا کہناہے کہ ویڈیو کو کوئی کیسے ایڈٹ کر سکتاہے۔