نوازالدین صدیقی کی والدہ بھی دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل ہو گئیں

نوازالدین صدیقی کی والدہ بھی دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل ہو گئیں

\ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ بھی دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2017 کی دنیا کے 100 متاثر کن خواتین کی فہرست تیار کی جس میں سے اب تک صرف 60 خواتین کی فہرست شائع ہوئی جبکہ دیگر 40 خواتین کی فہرست آئندہ ماہ اکتوبر میں شائع کی جائے گی۔
اس سال سو خواتین کو آج کی خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل سے نمٹنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ان مسائل میں خواتین میں شرح تعلیم کی کمی، عوامی مقامات پر ہراساں کیا جانا، کھیلوں میں صنفی امتیاز اور کسی شعبے میں آگے بڑھنے سے روکنے والی غیراعلانیہ رکاوٹ شامل ہے۔

تاہم اس بار اب تک کی فہرست میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن سمیت پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان لڑکی ریشم خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ریشم خان پر برطانیہ میں تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا، لیکن وہ اس کے باوجود ہمت و بہادری سے زندگی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔


اسی فہرست میں بھارت کی بھی 4 خواتین کو شامل کیا گیا ہے، جن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان سمیت ادکارہ نوازالدین صدیقی کی 65 سالہ والدہ مہرالنساءصدیقی بھی شامل ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے اپنی والدہ کا نام 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل ہونے پر ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ وہ ایک خاتون جنہوں نے ایک چھوٹے سے گاوں میں رہنے کے باوجود قدامت پسند خاندان میں ہونے والی مشکلات کو دور کرنے میں کردار ادا کیا‘۔

2bae92349427e133a612394fc17f02bc


واضح رہے کہ برطانوی ادارہ ہر سال اس فہرست کا اجراءکرتا ہے، رواں برس یہ فہرست پانچویں بار شائع کی جا رہی ہے۔