آسام: 16 باغیوں کو مارنے والی عورت کیلئے ’آئرن لیڈی‘ کا خطاب

 آسام: 16 باغیوں کو مارنے والی عورت کیلئے ’آئرن لیڈی‘ کا خطاب

 آسام: بھارتی ریاست آسام میں خاتون پولیس افسر جس نے باغیوں کیخلاف آپریشن میں 15 ماہ کے دوران 16 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 64 کو گرفتار کیا۔ ان کے اس کارنامے کیلئے ریاستی حکومت نے اسے آئرن لیڈی کا خطاب دیا ہے۔

خاتون آئی پی ایس آفیسر سنجکتا پرشار جو کہ آسام میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور دہشت گردی کی وجہ سے کافی فکر مند تھی اس نے اپنی مرضی سے آسام میں ڈیوٹی لگوائی تھی۔

سنجکتا پرشار جو کہ چار بچوں کی ماں ہے اس نے مبینہ طور پر بنگلا دیش سے آنے والے بوڈو دہشت گردوں کیخلاف جو آپریشن شروع کیا اس میں اس نے کلاشنکوف اٹھا کر خود اپنے ہاتھوں سے ساری کارروائیاں کیں اور  16دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

سنجکتا پرشار نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی اینٹی بوڈو دہشت گردی کے خلاف وقف کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں