کراچی: 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 60 روز کے لئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے اور سادہ لباس سیکیورٹی گارڈ کے اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو گی۔

دس  محرم الحرام تک پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں