بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے بارے میں مریم نواز کی گفتگو وائرل ہو گئی

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے بارے میں مریم نواز کی گفتگو وائرل ہو گئی

لندن:مریم نواز اور حسین نواز کی اپنی والدہ کی طبیعت کے بارے میں ہونے والی گفتگو وائرل ہو گئی ۔گفتگو میںحسین نواز کا کہنا ہے کہ دو تین دن سے والدہ کی طبیعت سنبھل رہی ہے اور اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

حسین نواز نے مزید بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کوجمعرات کو بھی واک کروائی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا لندن آنے کا ابھی کوئی پروگرام نہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کی بہتری تک ہسپتال میں آمد و رفت لگی رہے گی، ڈاکٹرز کے پینل نے بیگم کلثوم نواز کا چیک اپ کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں