'پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا'

'پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا'

رسالپور: سربراہ پاک فضائیہ نے رسالپور میں کمبیٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ دہشت گردی کی جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیں۔


ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ وہ کویتی کیڈٹس کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں اور تربیت سے کیڈٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک کی فضائیہ میں تعاون وسیع ہو رہا ہے جبکہ پاکستانی اور کویت فضائیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویتی فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفاؤداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے عوام مذہبی اور ثقافتی اقدار کےمضبوط رشتے سے جڑے ہیں ۔دونوں ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔ کمانڈر کویت فضائیہ نے کہا کہ تقریب میں شرکت سے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور کامیاب تربیت پر تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اس سے قبل پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں 119 ویں کامبیٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں کویتی فضائیہ کے 12 کیڈٹ بھی شریک تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں