ٹیچر کی مار نے بھارتی طالب علم کو ہسپتال پہنچا دیا

ٹیچر کی مار نے بھارتی طالب علم کو ہسپتال پہنچا دیا

ممنئی:بھارت میں نجی سکول کے طالب علم کو ٹیچر کی مار نے ہسپتال پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق طالب علم سہیل کو خاندانی دشمنی کے باعث 3 ماہ پہلے بانس سے مارا گیا تھا جس کے باعث اس کے سر کی سر جری کی گئی تھی اور اس کی دماغ میں پلیٹ بھی ڈالی گئی تھی۔


سہیل کے والدین نے سکول انتظامیہ کو اس کی طبی حالت سے آگاہ بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجود سہیل کی جہاں سے سرجری کی گئی تھی استاد نے عین اسی جگہ لکڑی کے ڈنٹے سے اس کو مارا جس کے باعث سہیل موقع پر ہی بےہوش ہو گیا۔

سہیل کی حالت کے پیش نظر اس کو فوراََ ہسپتال پہنچایا گیا اور اس کے ٹیچر کو پولیس نے زیر حراست لےلیا ہےاور اس پر مقدمہ بھی دائر کر دیا گیا ہے جبکہ سکول انتظامیہ نے بھی ٹیچر ویکانت کو سکول سے نکا ل دیا ہے۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو اجازت نہیں دی گئی کہ وہ بچوں کےسر پر ماریں اگر کوئی بچہ شرارت کر بھی رہا ہے تو اس کو صرف اور صرف ہاتھ پر مارنے کی اجازت ہے۔لہذا سکول انتظامیہ نے استاد ویکانت کی اس حرکت کی مذمت بھی کی ہے۔