الحمرا ہال میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب

الحمرا ہال میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب

لاہور: الحمرا ہال میں ورلڈ ٹور ازم ڈے کے حوالے سے ”پائدار سیاحت مضبوط معیشت “ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سپریئر یونیورسٹی لاہور کے طلبہ و طالبات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

آ دیکھ میرا پنجاب

ورلڈ ٹور ازم ڈے کے موقع پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی جانب سے الحمرا ہال مال روڈ پر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صوبوں کے ثقافتی رنگوں کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ۔ اس دوران پاکستان کے سیاحتی مقامات سے متعلق دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

چولستان جیب ریلی

تقریب میں لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری،سنئیر تجریہ کار سہیل وڑائچ ، اسجد غنی اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت رائے علی حیدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا میں سیاحت زر مبادلہ کمانے والی صنعت ہے۔ کئی ملکوں کی معیشت کا دارو مدار ہی اس سے وابستہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب میں آسٹریلیا اور چین سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے وفد نے بھی شرکت کی اور پاکستان کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں