جھوٹ اور غلط بیانی سے ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی، شہباز شریف

جھوٹ اور غلط بیانی سے ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ہم نے نئی تاریخ رقم کی اور منصوبوں پر ایسے کام ہوئے جیسے انسان نہیں جن بھوت کرتے ہیں۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا بجلی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کو آپ کیوں بھول گئے۔ شریف برادران پر کمیشن لینے اور کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔

شہباز شریف نے کہا رینٹل پاور منصوبے پر قوم کے اربوں روپے کا نقصان ہوا اور دیامیر بھاشا ڈیم پر ماضی میں قوم سے گھناؤنا مذاق کیا گیا۔ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی جبکہ جھوٹ اور غلط بیانی سے ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا لوڈشیڈنگ اب تقریباً ماضی کا حصہ بن چکی ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے گزشتہ 4 سال میں دن رات کام کیا جو اب اب کبھی واپس نہیں آئے گی اور 2018  کے آغاز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں