آصف زرداری نے خورشید شاہ کو اسلام آباد طلب کر لیا

 آصف زرداری نے خورشید شاہ کو اسلام آباد طلب کر لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو اچانک اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ محرم الحرام کے باعث اپنے آبائی شہر سکھرمیں تھے تاہم آصف علی زرداری نے انہیں فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کے لیے ہونے والی سیاسی صف بندی اورآئندہ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

اس دوران قائد حزب اختلاف پارٹی کے شریک چیئرمین کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے براہ راست رابطوں پر اور ان کی جانب سے آنے والے رد عمل سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال کی وجہ سے آصف زرداری گزشتہ رات دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں