آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

 آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے .

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 10 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری وزارت پیٹرولیم، وزارت خزانہ کو بھیجی گی اور وزیراعظم قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں