ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کی کمی رہی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز گھٹ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 22 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 16 لاکھ ڈالرز رہے۔


اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز کمی سے 14 ارب 13 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 91 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں