ورک ویزہ کی آڑ میں ٹریول ایجنٹس سادہ لوح پاکستانیوں کو لوٹنے لگے

ورک ویزہ کی آڑ میں ٹریول ایجنٹس سادہ لوح پاکستانیوں کو لوٹنے لگے

اسلام آباد:سعودی عرب میں تیل کے بحران اور وہاں پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع کم ہونے کے باوجود کئی ٹریول ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو سعودی عرب کا ورک ویزا دلوانے کیلئے لوٹ رہے ہیں۔

یہ ایجنٹ ویزا جاری کروانے کے علاوہ اچھی تنخواہ کا لالچ بھی دیتے ہیں۔ بے روزگار نوجوان ٹریول ایجنٹوں کا آسان شکار ہیں۔ بہت سے ٹریول ایجنٹ غیر قانونی پریکٹس کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 16ہزار سے زائد ٹریول ایجنٹ ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق اس برس سعودی عرب میں 77,600 ورکرز بھجوائے گئے۔ گزشتہ برس 462,598 پاکستانی ورکرز کو سعودی عرب بھجوایا گیا۔

بعض ورکرز کو وعدہ کے مطابق سعودی عرب میں تنخواہ نہیں دی جاتی۔ اکثر پاکستانی رشتے داروں سے قرض لیکر ویزے کے پیسے دیتے ہیں لیکن وہ کم تنخواہ کے باعث قرض نہیں اتار سکتے۔ یاد رہے گزشتہ برس نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے ہر پاکستانی شہری کے خاندان کو 50ہزار معاوضہ دینے کااعلان کیا تھا۔ گزشتہ برس سعودی عرب میں تنخواہ نہ ملنے کے باعث 10ہزار پاکستانی ورکرز پھنس گئے تھے۔