کاجل اور آئی لائنر موذی بیماریوں کا موجب بنتا ہے,ماہرین

کاجل اور آئی لائنر موذی بیماریوں کا موجب بنتا ہے,ماہرین

لندن :برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ کاجل اور آئی لائنرخواتین میں بہت سی موذی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ 

کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹر لو کی تحقیق کے مطابق زیادہ کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین ڈی جی ایم جیسی بیماری کا شکار ہو جاتی ہیں جس میں انسانی آنکھ سوجن کا شکار ہوجاتی ہے اور آنکھ بہتر انداز سے چیزوں کو شفاف نہیں دیکھ سکتی۔
 ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایم جی ڈی کی وجہ سے آنسو آنا بھی بند ہو جاتے ہیں اور آنکھوں میں نہ صرف سوجن ہوتی ہے بلکہ آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
بر طانوی ماہرین نے خواتین کو تنبیع کی ہے کہ وہ اپنی آنکھوں میں زیادہ کاجل کا استعمال نہ کریں ۔