پشاور: نجی اسپتال کے قریب دھماکا، 20 افراد زخمی

پشاور: نجی اسپتال کے قریب دھماکا، 20 افراد زخمی

پشاور: پشاور میں نجی اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 15 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ دھماکے کی اصل نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا یا دستی بم کا تھا۔

واضح رہے پشاور میں دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں یاسین آباد کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور دیگر آلات سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں