شاہد کپور ایک بار پھر فلم "پد ماوتی"کے سیٹ پر شدید زخمی

شاہد کپور ایک بار پھر فلم

ممبئی:چاکلیٹی بوائے شاہد کپور ایک بار پھر فلم "پد ماوتی"کے سیٹ پر شدید زخمی  ہوگئے ہیں ۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "پد ماوتی" کے لیےشاہد کپور جی جان لگا کر شوٹنگ کر رہے تھے جس کی وجہ سے  شوٹنگ نے شاہدکپور کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر دئیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "پد ماوتی"کے سیٹ پر شوٹنگ کرتے ہوئے شاہد کپور کے ٹخنے شدید زخمی ہو گئےاور وہ درد کی تاب نہ لا سکے۔شاہد کپور کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار کو چو ٹ اس وقت لگی جب وہ کچھ سین کو دوبارہ شوٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ وہ اس سین کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں تھے۔