سگی بہن بنی بہن کے قتل کی وجہ, دلبر داشتہ ہو کر کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

سگی بہن بنی بہن کے قتل کی وجہ, دلبر داشتہ ہو کر کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

ہری پور: سگی بہن بنی بہن کے قتل کی وجہ, لڑکی نے اپنی بہن سے تلخ کلامی کے بعد دلبر داشتہ ہوکر کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی, لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل,  پولیس نے مقدمہ درج  کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے.

ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ نجیب اللہ میں جواں سالہ شادی شدہ لڑکی نے پانی کے کنویں میں چھلانگ لگا  کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ اکیس سالہ لڑکی سدرہ بی بی کی کچھ عرصہ قبل کوٹ نجیب اللہ ڈنگی ٹیوب ویل کے رہائشی نوجوان سے شادی ہوئی تھی گزشتہ روز اپنی دیورانی سے معمولی تلخ کلامی کے بعد دیورانی کے رویے سے دلبرادشتہ ہو کر گھر کے قریب پانی کے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔

اہل خانہ نے تلاش کے بعد لاش کو پانی کے کنویں میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے مقامی افراد کی مدد سے کنویں سے نکال کر ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری قانونی کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے جوکہ لاش کو لے کر آبائی علاقہ روانہ ہو گے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ لڑکی کو نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے تاہم شوہر جمعہ خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گھر میں موجود نہیں تھا میری بیوی مسماۃ سدرہ بی بی زوجہ جمعہ خان نے اپنی ہی بہن سے ناچاقی نامناسب رویے سے تنگ آکر پانی کے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ بیوی کی سگی بہن دیورانی بھی ہے اکثر مرتبہ دونوں کا آپس میں اختلاف رہتا تھا گزشتہ روز بھی گھر میں معمولی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی جس کے بعد میری بیوی کی لاش کنویں سے برآمد ہو ئی ہے۔

پولیس نے شوہر کی درخواست پر زیر دفعہ174کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں