چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

اسلام آباد: ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر لیا ہے۔ چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نےپاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برگیڈئیر (ر)خالد محمود کے ہمراہ ایک ایم او یو پر دستخط کیا جسکے تحت یہ کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران چینی کمپنی کے نمائندے اور پی ایم ڈی سی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے جہاں نہ صرف سرمایہ محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے جبکہ حکومت اور عوام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے جس سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین ملک ہے جہاں منافع کی شرح دیگر بہت سے ممالک سے بہتر ہے جبکہ عوام اور سرکاری حکام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں میڈیا میں جو کچھ آتا ہے وہ درست نہیں اور اسکا ادراک اسی وقت ہو سکتا ہے جب کوئی اس ملک کا دورہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کی دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہو گا۔