بھارتی سٹار شاہ رخ خان آج بھی اپنی والدہ کی یاد پر آبدیدہ ہو جاتے ہیں

بھارتی سٹار شاہ رخ خان آج بھی اپنی والدہ کی یاد پر آبدیدہ ہو جاتے ہیں

ممبئی :بالی ووڈ پر حکومت کرنے والے کنگ شاہ رخ خان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے ہیں جنہیں یاد کرکے وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں، ایک شو کے دوران انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وہ دن کبھی نہیں بھلا سکتا جب میری ماں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔


شاہ رخ خان اس بات کا کئی باراعتراف کرچکے ہیں کہ وہ اپنے والدین خصوصا اپنی والدہ لطیف فاطمہ خان سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی والدہ بھی ان سے محبت کرتی تھیں اورانہیں زندگی میں بہت کامیاب دیکھنا چاہتی تھیں۔

لطیف فاطمہ کے پسندیدہ ہیرودلیپ کمار تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ شاہ رخ خان بھی ایک دن دلیپ کمار کی طرح مشہور ہوں، لیکن وہ اپنے بیٹے کی کامیابیاں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکیں، ابھی شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدا ہی ہوئی تھی کہ ان کی والدہ انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلی گئیں شاہ رخ خان والدہ کے جانے کا غم آج تک بھلا نہیں سکے ہیں لیکن ایک اور بات ہے جو آج بھی انہیں پریشان کرتی ہے۔