آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی کو ششوں کو لا حاصل قرار دے دیا

آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی کو ششوں کو لا حاصل قرار دے دیا

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کیجانب سے سے کی جانے والی کوششوں کو لا حاصل قرار دیدیا ہے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے ۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اب سرگرم ہوگئے ہیں۔انھوں نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔