وزیر خارجہ خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے بیانات پر سخت ردعمل کے بعد اب تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیانات سے پاکستان بھر کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ وزیر خارجہ نے بھارت اور امریکہ کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان کے بیانات نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معلوم نہیں کہ وزیر خارجہ کس کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر خارجہ کو انکے منصب سے برطرف کر کے وضاحت طلب کرے۔

مصنف کے بارے میں