پہلا ٹیسٹ: پاکستانی بازوں نے 419 رنز کا بوجھ اتارنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی بازوں نے 419 رنز کا بوجھ اتارنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں

ابوظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے سری لنکا کے 419 رنز کا بوجھ اتارنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں اور دوسرے روز کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 64 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 419 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو نیروشن ڈیکویلا اور چندی مل نے پاکستانی باﺅلرز کی خوب خبر لی۔ چندی مل نے اپنے کیرئیر کی نوویں سنچری داغ کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی۔ آئی لینڈرز کپتان نے پاکستانی باﺅلروں کو خوب تھکایا اور میدان کے چاروں جانب دلکش سٹروکس کھیلے۔ دنیش چندی مل اب تک ٹیسٹ کیرئیر میں 9 سنچریاں داغ چکے ہیں مگر پاکستان کیخلاف یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔
ان کی اننگز میں 11 چوکے بھی شامل تھے ہیں۔ نیروشن ڈیکویلا نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 83 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے اور بدقسمتی سے سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ کرونا رتنے بھی بدقسمت رہے اور نروس نائینٹیز کا شکار ہو ہو کر 93 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ جے کے سلوا بھی کچھ دیر ہی مزاحمت کر سکے اور صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لاہیرو تھیرامانے 0 اور مینڈس نے 10 رنز بنائے۔ نیروشن ڈیکویلا 83 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے اور سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور حسن علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم محمد عامر، محمد عباس، شان مسعود، حارث سہیل اور اسد شفیق کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب پاکستان نے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مہمان ٹیم کے 419 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے دن کے آخری سیشن میں سمیع اسلم اور شان مسعود نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور تمام سری لنکن باو¿لرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنائے تھے، سمیع اسلم 31 اور شان مسعود 30 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔