برطانوی ارکان پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہماری مدد کریں: سردار مسعود خان

برطانوی ارکان پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہماری مدد کریں: سردار مسعود خان

اسلام آباد: صدرر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہماری مدد کریں، مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی نظربندی اور بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ہمراہ کشمیر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جرنیل نے کشمیر یوں کے سامنے ہا تھ کھڑے کر دیئے ہیں اور کہہ رہے ہیںکہ طاقت کے ذریعے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنی ہی دھرتی میں بھارتی مظالم کا شکار ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر توجہ نہیں دے رہی۔


سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کررہا ہے ، بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز سنے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر شکرگزار ہیں،کشمیریوں کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر توجہ حاصل کر رہا ہے،

جبکہ اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تشویش ہے، بھارت اقوام متحدہ سمیت کسی کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دے رہا، لیبر پارٹی نے برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر شامل کیا ہے،کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کرنے پر بھارتی افواج کا احتساب ہونا چاہیے، ،مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہونا چاہیے،برطانوی حکومت مسئلہ کے حل کے لئے جو کردار ادا کر سکتی ہے