نواز شریف سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتارہا : پرویز رشید

نواز شریف سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتارہا : پرویز رشید

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا رہا ، احتساب کا عمل سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیئے۔ جس تیزی سے نواز شریف کے خلاف مقدمے چلے ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے نواز شریف کا مقدمہ چلا ایسا کبھی نہیں ہوا، احتساب کا عمل سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیئے۔ احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ4سالوں میں حکومت نے بھی تیزی سے کام کیا ہے، حکومت نے 4برسوں میںتیزی سے ترقیاتی کام کئے ، حکومت نے دہشتگردی کا تیزی سے خاتمہ کیا اور حکومت نے تیزی سے لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا ۔


پرویز رشید نے کہا کہ احتساب کے عمل کا بل پہلے سے اسمبلی میں موجود ہے ، نیب قوانین پرویز مشرف نے نواز شریف کے خلاف بنائے تھے ان قوانین کو ختم کریں گے۔