مانیٹری پالیسی کا اعلان, شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار

مانیٹری پالیسی کا اعلان, شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار

کراچی: سٹیٹ بینک نے آئندہ چند ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود  5  اعشاریہ  75  فیصد  پر  برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غذا کے کافی ذخائر اور اجناس کی بین الاقوامی مستحکم قیمتوں کی بنا پر عمومی مہنگائی مالی سال 18-2017 کے پہلے دو ماہ میں کم ہوئی، تاہم بلند معاشی نمو کے راستے میں چیلنجز رکاوٹ ہیں جن میں بیرونی طور پر ابھرتا ہوا دبا توسیعی مالیاتی پالیسی شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ زراعت کی نمو کی موجودہ پیش گوئیوں کی کی بنیاد پر رواں مالی سال میں جی ڈی پی نمو کا سالانہ ہدف 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے بڑھتی ہوئی ملکی طلب کو پورا کرنے کی استعداد بہتر ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال طلب اور رسد کے لحاظ سے اوسط مہنگائی ہدف 6 فیصد سے خاصی نیچے رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک میں گندم اور چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں اس لیے رسد کے لحاظ سے کوئی بڑی خرابی پیدا ہونے کی توقع نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، جولائی تا اگست کے دوران بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی خالص آمد درج کی گئی، جبکہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی وجہ سے درآمدات بڑھنے کی توقع ہے.

مصنف کے بارے میں