سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ کے بیان کیخلاف تحریک التوا جمع کروا دی

سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ کے بیان کیخلاف تحریک التوا جمع کروا دی

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ میں قومی امنگوں اور حقائق کے برعکس بیان دے کر نہ صرف امریکی ’’ڈو مور‘‘ کے مطالبے کو درست قرار دیا۔


تحریک التوا میں ایوان میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے خواجہ آصف نے حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بھی اعتراف کرتے ہوئے حافظ سعید جیسے محب وطن، محب دین شخصیت کو بوجھ قرار دیتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ سے وقت مانگا۔ پاکستان نے نام نہاد امریکی جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی اور کم و بیش 120 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا۔ ۔