شام میں داعش کے حملوں میں 58 شامی فوجی ہلاک

شام میں داعش کے حملوں میں 58 شامی فوجی ہلاک

دمشق: شام میں داعش کے حملوں میں 58 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صوبہ حمص کے علاقے السخنہ میں داعش کے حملوں میں بشارالاسد فورسز کے 58 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے دیرالزور شہر کا محاصرہ کرنے والی فورسز اور السخنہ میں ان کی سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا۔ عسکریت پسندوں نے الشولہ کے علاقے میں سرکاری چوکیوں پر تعینات فوجیوں پر حملے کیے جس کے بعد الشولہ سے السخنہ جانے والی شاہراہ پر بنی ہوئی چیک پوسٹس پر دھاوا بولا۔

ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 58 اہلکار مارے گئے شام میں امریکی و روسی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں انہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ شامی فوج رواں ماہ کے شروع میں دیر الزور کے صحرا میں داخل ہوگئی تھی ۔

ادھر داعش کے گڑھ رقہ پر بھی کرد و عرب جنگجوں پر مشتمل امریکی حمایت یافتہ فورس کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہیجب کہ امریکی اتحاد کے اعلی کمانڈر نے بتایا کہ داعش رقہ میں اب آخری سانسیں لے رہی ہے.

مصنف کے بارے میں