دوگنی سپیڈ کیساتھ فائر فاکس براوزر کا نیا ورژن سامنے آگیا

دوگنی سپیڈ کیساتھ فائر فاکس براوزر کا نیا ورژن سامنے آگیا

لاہور: انٹر نیٹ کے مشہور براوزر موزیلا کا فائر فاکس کوانٹم بیٹا سٹیج میں داخل ہوگیا ہے۔کوانٹم میں موزیلا نے بالکل نیا سی ایس ایس انجن شامل کیا ہے، جسے موزیلا کی رسٹ پروگرامنگ لینگوئج میں بنایا گیا ہے۔دوسرے براوزرز کے برعکس یہ ایک کور پر بڑا پراسس کرنے کی بجائے کورز کے درمیان متوازی کام کر سکتا ہے۔
فائر فاکس کوانٹم ٹیبز کے استعمال پر بھی ترجیحات کا تعین کرتا ہے۔ یعنی یہ بیک گراو¿نڈ ٹیب کی بجائے کھلی ہوئی ٹیب کو ترجیح دیتا ہے۔موزیلا کا کہنا ہے کہ اس طرح فائر فاکس کروم کے مقابلے میں ریم کے استعمال کی 30 فیصد بچت کرے گا۔براوزر کی کارکردگی بڑھانے کے لیے موزیلا نے اس میں اور بھی بہت سے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی سے براو¿زر سے 469 بگز بھی دور کیے ہیں، جس کی وجہ سے بھی براو¿زر کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔فائر فاکس کوانٹم 14 نومبر کو جاری کیا جا سکتا ہے۔