امیتابھ بچن کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم

امیتابھ بچن کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بڑے بال، داڑھی،سر پر کالا کپڑا باندھے، بڑی سی جیکٹ پہنے کمر پر تلوار لٹکائے ایک خطرناک انداز میں دکھائی دے رہیں۔
امیتابھ بچن کو یہ ہنر حاصل ہے کہ وہ ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں اور اسی لئے ان کی فلم کا ہر کردار آج بھی مقبولیت رکھتاہے جبکہ فلم شہنشاہ میں ان کا کردار آج بھی انتہائی مقبول ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں اپنی فلم” ٹھگ آف ہندوستان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ا س فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ عامر خان اور کترینہ کیف کام کررہے ہیں۔