کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی پولیس کی بربریت، کئی زخمی، درجنوں گرفتار

کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی پولیس کی بربریت، کئی زخمی، درجنوں گرفتار

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے دارلحکومت سرینگر کے 8پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں کو خاردار تار سے سیل کردیا تھا اور دفعہ 134 عائد کرکے عزادروں کے خلاف دائرہ تنگ کردیا تھا۔
اس کے باوجود عزادر شہر سرینگر میں وقتاً فوقتاً ٹولیوں کی صورت میں نمودار ہوئے جنہوں نے لبیک یاحسین لبیک یارسول اللہ اور نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے پیشقدمی کی کوشش کی لیکن قابض سرکاری فورسز نے ان کا راستہ روکا جس کی وجہ سے عزاداروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔
تصادم کے دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں عزادروں کو گرفتار کیا۔اس موقع پر کئی عزادار زخمی بھی ہوئے اس دوران سرکاری فورسز نے صحافیوں کو بھی اپنی عتاب کا شکار بنایا.

مصنف کے بارے میں