انڈونیشیا میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی سے تباہی، 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی سے تباہی، 30 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی بلند لہروں سے پالو شہر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کئی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
جکارتہ: انڈونیشیا میں جمعہ کو آئے زبردست زلزلہ کے بعد سولاویسی جزیرے پر واقع شہر پالو میں سونامی نے قہر برپا کر دیا ہے۔ زبردست تباہی کے درمیان سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ انڈونیشیا کے ایک اسپتال میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس زبردست آفت نے لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ پر مجبور کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں سے پالو شہر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کئی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

زلزلہ کے مرکز سے تقریباً 80 کلومیٹر دور واقع پالو شہر کے ایک پارکنگ ریمپ کی بالائی منزل سے ایک ویڈیو شوٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں پانی کی اونچی لہروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنہوں نے ساحلی علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ویڈیو میں پانی کی لہریں کئی عمارتوں کو بھی اپنی زد میں لیتی نظر آ رہی ہیں۔ بی این او نیوز ایجنسی نے یہ ویڈیو جاری کیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں 460 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔