سرفراز کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کو سونپ دی جائے ،شعیب اختر

سرفراز کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کو سونپ دی جائے ،شعیب اختر
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں کپتان سرفراز احمد اُس طرح کپتانی نہیں کی جیسے انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کپتانی کے دوران سرفراز احمد ڈرے ڈرے سے نظر آئے  تاہم 2019کے ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو کپتان کی حیثیت سے برقرار رکھنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں حیرت اس بات پر ہے کہ سرفراز احمد پورے ٹورنامنٹ میں اتنے سہمے ہوئے کیوں نظر آئے؟انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں سرفراز کے لیے کپتانی آسان نہیں ہے۔سرفراز نے اگر ٹیسٹ ٹیم میں اچھی بیٹنگ نہیں کی تو ان کی جگہ بابر اعظم کو کپتان بنایا جائے اور ٹیسٹ کی کپتانی نوجوان بابر اعظم کو دے دینی چاہیے، وہ کپتانی کے لیے بہترین چوائس ہیں۔

اس حوالے سے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی میں جس ذہانت اور دلیری کے ساتھ کپتانی کی تھی، ایشیا کپ میں وہ اس انداز سے کپتانی نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کپتانی میں کمزور دکھائی دیئے، انہوں نے میچ کے دوران تبدیلیاں غلط کیں جبکہ گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی درست نہیں تھا۔ سرفراز کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سے کھلاڑی انہیں جتوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید بنایا جارہا ہے۔