ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ، انضمام الحق

ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ، انضمام الحق
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔


میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان پر کوئی سوالیہ نشان نہیں، سرفراز پر مکمل اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب اُس کے والی وارث ہوتے ہیں اور جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی ٹیم اس کو سہارا نہیں دیتا۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد پر اعتماد ہے البتہ لڑکوں نے ایشیا کپ میں وہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی توقع تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید بنایا جارہا ہے۔بنگلہ دیش کیخلاف میچ ہارنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ناقص کاکرکردگی کا اعتراف خود بھی کیا تھا۔