آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ، اسد عمر

آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ، اسد عمر
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:  وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کر لیا ۔بنیگالہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آریا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں چار سال کی بلند ترین سطح پر ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔