مسئلہ کشمیر کو پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی حکومت نے نہیں اٹھایا:خورشید شاہ

مسئلہ کشمیر کو پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی حکومت نے نہیں اٹھایا:خورشید شاہ
کیپشن: image by facebook

سکھر:پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سوائے ہیلی کاپٹر کا کرایہ پچاس روپے فی کلومیٹر ہونے کے اور کوئی نہیں آئی اور اس تبدیلی کو تسلیم کرنا چاہئے۔


سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں ، اس لیے ہم اس سے پینتالیس دنوں میں حساب نہیں مانگ رہے لیکن اب تک اس حکومت نے ایسی کوئی اینٹ ہی نہیں رکھی جس سے یہ پتا چلے کہ اس پر دیوارتعمیر ہوگی۔


خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یا میرے کسی بھائی بھتیجے نے ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کیا ہو تو سامنے لائی جائے۔


رہنما پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ میں نے 15 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین سے قبضہ مافیا کا قبضہ ختم کروایا، 8 بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں مجھ پر عوام کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے جو جلسوں میں سیکھا وہی زبان وہ اسمبلی میں بھی استعمال کررہے ہیں وزیراعظم کا اپنے وزراء پر کنٹرول نہیں، میں نے اگر کوئی کرپشن کی ہے تو اس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سوائے پیپلزپارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا ہم نے ہندوستان سے شملہ کا کامیاب معاہدہ کیا ، بھارت کو جنگ میں شکست دی، 71 کی جنگ میں بھارت میں جنگی قیدی بنائے گئے ، فوجی رہا کروائے۔