شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس
کیپشن: فوٹو فائل

نوابشاہ : الیکشن کمیشن نے این  اے 213 سے منتخب رکن قومی اسمبلی و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

آصف علی زرداری کو عام انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوا جس کے مطابق ان پر انتخابی مہم کی تشہیر اور اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کا الزام ہے۔نوٹس کے مطابق آصف زرداری 14 روز میں جواب جمع کرائیں کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے، ذرائع کے مطابق ہفتہ وار چھٹی کے باعث نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری عام انتخابات میں این اے 213 نوابشاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔