ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ بی سی سی آئی آفیشل ٹوئٹر

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول، پرتھوی شاہ، مایانک اگروال، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، ہنوما ویہاری، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، عمیش یادیو، محمد سراج اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔

e417b01df98ea3a6fc04ce90d998779f

 
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک راجکوٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک حیدرآباد میں ہو گا۔