وزیراعظم نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا، پاکستان

وزیراعظم نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا، پاکستان
کیپشن: بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے، ذوالقرنین چھینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

نیو یارک: پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کا ذکر تک کرنے سے کترا رہا ہے۔ کیا بھارت کو اتنی ہمت ہے کہ انسانی حقوق کی رپورٹ کا جواب دے۔

پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے اقوام متحدہ میں جواب الجواب پیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مودی حکومت سیکیولر بھارت کے نظریے کا بھی قتل کر رہی ہے۔

ذوالقرنین چھینہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا اور بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے دہشت گردی کا اعتراف کیا۔