آصف زرداری اور فریال کی گرفتاری پیپلز پارٹی کو کمزور کی ناکام کوشش ہے،بلاول

آصف زرداری اور فریال کی گرفتاری پیپلز پارٹی کو کمزور کی ناکام کوشش ہے،بلاول


لاڑکانہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سامنے وہ لوگ کھڑے ہیں جو سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاﺅس میں پی ایس 11کے معززین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے ہر الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آمریت کی سازش کو ہمیشہ ناکام بنایا ، لاڑکانہ سے وہ خودایم این اے منتخب ہوئے ہیں اور یہ نشست ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہمدرد بننے والے وفاق کے آلہ کار بنے بیٹھے ہیں۔تقریب میں صوبائی وزراءامتیار احمد شیخ، سہیل انور سیال، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نثار احمد کھوڑو اور دیگر پی پی رہنما بھی موجود تھے۔