سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز انتقال کرگئے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز انتقال کرگئے

ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز الفغم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔

وہ ذاتی نتازع میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کرنل عبدالعزیز الفغم کو ذاتی تنازع میں گولی لگ گئی تھی جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔

کرنل عبدالعزیزالفغم کے بھائی اور سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر نواف الفغم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔

ef281af7ce1df6e261287bfcbb920f6b

کرنل عبدالعزیز الفغم کے لواحقین علی الصبح سے تعزیت وصول کررہے ہیں۔