بلاول بھٹو نے وزیر اعظم  کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مایوس کن قرار دےدیا

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم  کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مایوس کن قرار دےدیا
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا  ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں پر تاریخی حملہ کیا گی۔وزیر اعظم  کی جنرل اسمبلی میں تقریر مایوس کن تھی۔ وزیراعظم دنیا کو بتاتے مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے  سیہون شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کے عوام مایوس ہیں جب ملک کا وزیر اعظم کھڑا ہوکر کہتا ہے کہ میں کیا کروں تو عوام میں مایوسی ہوتی ہے۔

 

بلاول بھٹو  نے کہا کہ پاکستان کے عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ بتایا جائے کہ کشمیر پر حملے کے  بعد وزیراعظم نے کتنے ممالک کا دورہ کیا؟  کشمیر 50 دن سے اوپن ائیر جیل بنی ہوئی ہے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کشمیر کو اپنی پی آر کیلئے استعمال نہ کریں جبکہ ان کی تقریر پری سلیکٹڈ تھی، وزیراعظم کو انسانی حقوق کے ساتھ یو این کی قرادادوں پر فوکس ہونا چاہیے تھا۔