نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچوں کی تاریخ 18، 20 اور 22 دسمبر ہے۔

نیوزی لیںڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تادرنگا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ رائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔