عمرہ زائرین حجر اسود کو نہیں چھو سکتے ، سعودی وزارت حج

عمرہ زائرین حجر اسود کو نہیں چھو سکتے ، سعودی وزارت حج

مکہ : سعودی وزارت حج نے عمرہ سیزن محدود تعداد میں شروع کرنے کے  ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم ترین پابندی یہ ہے کہ عمرہ زائرین طواف اور عمرے کے دوران کسی بھی صورت حجراسود کو چھو نہیں سکتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج اور خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کو حجرے اسود کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ 

 طواف کے لیے خانہ کعبہ کے گرد جدید فینس یعنی چھوٹی دیوار بنا کر عمرہ زائرین کو قریب جانے سے روکنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔  ان کا کہناتھاکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا خانہ کعبہ کو چھونے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ 

انتظامیہ کا کہناتھا کہ پابندی پر سو فی صد عملدر آمد کےلیے  سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں ۔ اس کے لیے ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کے مقامات مقدسہ آنے پر جسم کا درجہ حرارت لیا جائیگا۔ موقع پر طبی ٹیمیں چوبیس گھنٹے رہیں گی ۔۔ اور زائرین کی تھرمل کیمروں سے بھی نگرانی جاری رہے گی ۔