پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار عدنان صدیقی کا اپنی بیٹیوں کے نام خوبصورت پیغام

پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار عدنان صدیقی کا اپنی بیٹیوں کے نام خوبصورت پیغام

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کے نام ایک خوبصورت پیغام میں کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے اداکار عدنان صدیقی اپنی بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

a2a09583adc6818f66a18f5aba048668

اس بار بھی انہوں نے بہت محبت بھرے انداز میں اپنی بیٹیوں کے لیے کہا کہ جب تم دونوں میری گود میں تھیں، وہ لمحہ اور وہ خوشی میرے لیے سب سے زیادہ عزیز تھی۔

پاکستانی اداکار نے کہا کہ مجھے صرف میری دونوں بیٹیاں ہی انگلیوں پر نچا بھی سکتی ہیں۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔